Tuesday 9 January 2018

Urdu Poetry - Agar Mohbat Yehi hia

لباس تن سے اُتار دینا
کسی کو بانہوں کا ہار دینا
پھر اُس کے جذبوں کو ماردینا
اگر محبت یہی ہے .
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے

گناہ کرنے کا سوچ لینا
حسین پریاں دبوچ لینا 
پھر ان کی آنکھیں ہی نوچ لینا
اگر محبت یہی ہے .
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے

کسی کو لفظوں کے جال دینا
کسی کو جذبوں کی ڈھال دینا
پھر اس کی عزت اچھال دینا
اگر محبت یہی ہے .
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے

اندھیری نگری میں چلتے جانا
حسین کلیاں مسلتے جانا
پھر اپنی فطرت پر مسکرانا
اگر محبت یہی ہے .
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے

سجا رہا ہے اک دیوانہ
خیال اسے حسنِ جمال جاناں
خیال کیا ہیں ہوس کا طعنہ
اگر محبت یہی ہے .
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے


اور اچھی اچھی شاعری کے لیئے ہمارے بلاگ کا وزٹ کریں اورfollowکریں
www.urdupotery1.blogspot.ae / www.haripurtoday.blogspot.ae

No comments:

Post a Comment