Monday 18 December 2017

Urdu Poetry About Rain

بارشوں کے موسم میں
وہ جو اپنے کمرے کی 
کھڑکیوں کو بند کرکے 
بادلوں کے جانے کا
انتظار کرتے ہیں
وہ بھی اِک زمانے میں
بارشوں کی بوندوں سے
کھیلتے رہے ہونگے 
چودھویں کی راتوں میں
جلد سونے والوں کی 
چاندنی سے ماضی میں
دوستی رہی ہوگی 
حسن وعشق کی باتیں
آج واسطے جن کے
کچھ وقعت نہیں رکھتیں
بھرے بھرے لمحوں میں
ٹوٹ کرکسی کو وہ 
چاہتے رہے ہونگے
وہ جو اپنے غم پر بھی
آنکھ نم نہیں کرتے
کل کسی کی خاطر وہ
خوب روچکے ہونگے
کل کسی کی خاطر وہ
خوب روچکے ہوں گے
درد آشنا ہوکر
اشک کھو چُکے ہونگے

No comments:

Post a Comment